حادثات و واقعات میں ذہنئی مریض سمیت 8 افراد جاں بحق

305

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات واقعات میں 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔فائرنگ اور دیگر واقعات میں ڈاکو اور پولیس اہلکار سمیت 5افرادزخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود باغ کورنگی سیکٹر 8کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22سالہ عامر علی جاں بحق ہو گیا۔شیر شاہ تھانے کی حدود شیر شاہ نجی بینک کے قریب ٹریفک حادثے میں 40سالہ رشیدجاں بحق ہو گیا۔گڈاپ سٹی کے علاقے بحریہ ٹاون کے فلیٹ نمبر 83میں تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو طلب کرلیا۔ایس ایچ او شعور بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 50سالہ سیدتجمل مقبول ولد مقبول کاظمی کے نام سے ہوئی جو فلیٹ میں اکیلا رہتا تھا اس کی فیملی اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے ، متوفی کی لاش دس سے پندرہ روز پرانی ہے متوفی کے جسم پر بلیڈ سے کٹے ہوئے نشان ملے جبکہ قریب بلیڈ بھی جائے وقوع سے ملے ہے ، اہلخانہ سے رابطہ ہوا تو معلوم ہوا کہ متوفی گھر والوں سے ناراض ہوکرایک سال سے مذکورہ فلیٹ میں رہائش پذیر تھا اور وہ فلیٹ بھی اسکی ملکیت ہے جبکہ متوفی نفسیاتی مریض تھا تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اسکے بیٹے کے حوالے کردی۔بغدادی تھانے کی حدود کھارادر کامن گلی کے قریب کھڑے رکشے سے50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔کورنگی الیاس گوٹھ گھر میں26سالہ نوجوان عثمان ولد عمران نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔قائد آباد پل کے قریب سے 37 سالہ فہیم کی لاش ملی ، تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔لیاقت آباد04نمبر ارم بیکری کے قریب سے ایک 70سالہ شخص کی لاش ملی ، تاہم متوفی کی موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔فائرنگ اور دیگر واقعات میں ڈاکو اور پولیس اہلکار سمیت 5افرادزخمی ہوگئے ۔