فاران کلب کے تحت 800خاندانوں میں راشن کی تقسیم

163

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی فاران کلب نے کراچی کے مستحق 800خاندانوں میں راشن پیکیج تقسیم کیے۔ اس موقع پر اپنے بیان میں فاران کلب کے صدر غیور ہاشمی، جنرل سیکرٹری ندیم اقبال ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری سلیم قریشی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فاران کلب اپنی روایت کے مطابق رضائے الٰہی کے لیے مستحق افراد کی ہر ممکن خدمت کرتا رہے گا۔ رمضان کے مہینے میں راشن پیکیج کی تقسیم اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ فاران کلب نے ہر آزمائش کی گھڑی میں اپنی بساط کے مطابق اپنا کردار ادا کیا ہے۔ادارے کی سماجی خدمات صرف رمضان تک محدود نہیں۔ خدمت الناس کا سلسلہ مخیر حضرات کے تعاون سے سال کے بارہ مہینوں تک چلتا ہے، اس سلسلے کو مزید وسعت دی جائے گی۔