اپنی دکان میں سوناچوری کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

146

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کلفٹن میں گلف شاپنگ مال کے سنار کی دکان میں نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، اپنی ہی دکان میں چوری کا ڈراما رچانے والے ملزم آصف کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سٹہ کھیلتے ہوئے 40 لاکھ روپے ہار گیا تھا، اور80لاکھ روپے کا قرضہ دینے کے لیے چوری کا ڈراما کیا،پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع تجارتی مرکز پر چھاپا مار کر 3 کلو سونا برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران نقب زنی کے مقدمہ الزام نمبر 201/2021 کے مدعی آصف اور اس کے ساتھی وسیم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ملزم آصف میمن نے خود اپنی دکان سے سونا غائب کرکے نقب زنی کا ڈراما رچایا تھا۔