سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن ،بند کلینکس کھولنے کی درخواستوں کا جائزہ

400

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) کے انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ کا تیسری اہم اجلاس کراچی میں کنوینر اینٹی کیکوری کمیٹی ڈاکٹر خالد شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس میں پریکٹیشنر اور مالکان کی جانب سے بند کلینکس کو کھولنے کے حوالے سے درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے سندھ کے تمام ڈویژنوں کے 27کیسز کا جائزہ لیا۔ تمام کیسز کا جائزہ لینے کے بعد ان پر اتائیت کے فروغ اور کمیشن قوانین کی خلاف ورزی پر 8لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی ممبران جواد امین خان اور ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ جبکہ ڈائریکٹر انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ یاسین ویسر ، ڈاکٹر ریحان خان اور ڈاکٹر رضیہ جمیل نے بھی شرکت کی۔