انٹر بینک میں ڈالر 153روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا

227

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر مزید50پیسے سستا ہوگیاجس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 153روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 153روپے سے گھٹ کر152.50روپے اور قیمت فروخت153.10روپے سے گھٹ کر152.60روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے153.20روپے ہو گئی۔