کورونا : ٹرین آپریشن محدود، عید اسپیشل ٹرینیں چلیں گی

133

کراچی(آئی این پی)محکمہ ریلوے نے کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ٹرین آپریشن محدود کر دیا تاہم عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اندرون ملک پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے مسافروں کے رش اور ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے عیداسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں،پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے 7مئی کو کراچی سے لاہور روانہ ہو گی جبکہ 9اور 11مئی کو بھی کراچی سے لاہور 2عید اسپیشل ٹرینیں روانہ ہوں گی،لاہور اور کراچی کے لیے 7اور 8مئی کو ٹرینیں روانہ ہوں گی، 11مئی کو بھی عید اسپیشل ٹرینیں کراچی کے لیے روانہ ہو گی،کراچی سے راولپنڈی عید اسپیشل 11مئی کو روانہ ہو گی جبکہ 12مئی کو کراچی سے ملتان عید اسپیشل ٹرین روانہ ہو گی۔کراچی سے لاہور چلنے والی جناح ایکسپریس کو معطل کیا گیا ہے، جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا،کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی معطل کردیا گیا ہے، کراچی، اسلام آباد کے لیے چلنے والی گرین لائن ایکسپریس بھی معطل کی گئی ہے،ریلوے حکام کے مطابق چاروں ٹرینوں کے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سرسید ایکسپریس کراچی سے براستہ فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد جائے گی، سرسید ایکسپریس میں گرین لائن ایکسپریس کے مسافروں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے،اسی طرح قراقرم ایکسپریس کراچی سے جناح، بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو لے کر جائے گی۔