پوری آبادی کو جلد رجسٹر کیا جائے وفاقی وزیر داخلہ کی نادرا کوہدایت

165

اسلام آباد(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کی پوری آبادی کو جلد از جلد
رجسٹر کیا جائے، بیرون ملک پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزنادرا امور کے حوالے سے اپنی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت نادرا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین نادرا کی طرف سے اوور سیز پاکستانیوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے قائمقام چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ، پاکستان کی پوری آبادی کو جلد از جلد رجسٹر کیا جائے، سروسز کی فراہمی میں کوئی غفلت یا کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔