پی ایس ایل کے کراچی میں بقیہ میچز این سی او سی کی اجازت سے مشروط

505

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا کراچی میں انعقاد این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق لیگ کی منتقلی کے لیے تمام فیصلے این سی او سی کی ہدایت سے کرے گا اگر پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنا پڑے تو پی سی بی اپنی تیاری کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ کھلاڑیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں،  پی سی بی کورونا  کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے وینیو کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )6 کی ٹیموں کے مالکان نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو کراچی سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز میں 3ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے، لہذا اس موقع پر پی ایس ایل کو پاکستان سے امارات منتقل کرنے پر انتظامات کرنا مشکل ہونگے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے،تمام اسٹیک ہولڈرزکی صحت اور حفاظت کے لیے فیصلہ کیا جائے گا،ابھی تک پی ایس ایل کے بقیہ میچز شیڈول کے مطابق کراچی میں ہونگے، پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز یکم سے 20جون تک کراچی میں شیڈول ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حتمی فیصلہ کوروناوائرس کی صورتحال کا جائزہ لے کر این سی او سی کی ہدایت کے تحت کرینگے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا آخری میچ 7مارچ کو کراچی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔چند کھلاڑیوں اور فرنچائزز کے اسٹاف میں کورونا وبا کی مثبت رپورٹ آنے پر ہنگامی بنیادوں پر پی سی بی نے پی ایس ایل کو ملتوی کردیا تھا۔