اسٹیٹ بینک کاعید کی چھٹیوں پر بڑا اعلان

576

کراچی : ملک بھر کے بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے  پیر اور منگل کو بھی کھلے رہیں گے،اسٹیٹ بینک نے سرکلرجاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک 10، 11اور 12مئی کو تمام بینک کی 50فیصدبرانچز کھلی رہیں گی، جس میں بینکوں کے اوقات کار صبح 9سے 2بجے تک ہوگی ۔

عبدالزاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیر تا بدھ پورٹ اور کسٹم ہاؤس بھی کھلے رہیں گے، یہ تمام سہولیات عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے کیے گئے ہے۔

خیال رہے کہ 8مئی کو بھی بینک کھلے رکھنے کااسٹیٹ بینک نوٹی فکیشن جاری کرچکا ہے، وزیر اعظم سے بزنس کمیونٹی کے افراد نے خصوصی ملاقات کی تھی جس کے بعد عمران خان نے کامرس منسٹر عبدالرزاق کو ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں میں برآمدی صنعتوں ، تاجروں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔