پنجاب میں اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ

415

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد جائیداد کی رجسٹری سادہ کاغذ پر کی جائے گی۔

ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کے مطابق جائیدادوں کی رجسٹری سادہ کاغذ پر ہوگی، سفید کاغذ پر لکھی رجسٹری پر تین بار کوڈ لگائے جائیں گے، فیصلے پر اس سال پنجاب بھر میں عمل درآمد شروع ہوگا، بابر حیات تارڑ نے کہا کہ اسٹامپ پیپرز ختم ہونے سے حکومت کو ایک ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، رجسٹری درج کرنے والا آفیسر اس کا ٹرانسفر بھی درج کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام پٹوار خانے سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، زرعی انکم ٹیکس اور آبیانہ سمیت دیگر نادہندگان کو گرفتار کیا جائے گا،ہر تحصیل میں حوالات بنا کر نا دہندہ کو15 روز تک قید رکھا جاسکے گا، ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ نے بتایا کہ پنجاب میں ریکوری کا نظام بہت بہتر ہوا ہے اسے مزید فعال بنا رہے ہیں۔