پی آئی اے کا بحرین کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان

328

کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے جمعہ سے بحرین کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اکل بروز جمعہ سے پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں بحرین کے لیے اڑان بھریں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پاکستان سے بحرین کیلئے پہلی پرواز جمعہ کو(کل) لاہور سے بحرین روانہ ہوگی جب کہ دوسری پرواز 10مئی اسلام آباد سے بحرین روانہ ہوگی۔

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث بحرین کیلئے فضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔