خیبرپختونخوا؛ ہفتہ، اتوار پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رکھنے کا فیصلہ

345

خیبرپختونخوا حکومت نے عید پر گھر جانے والوں کیلئے ہفتہ، اتوار پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں  8 تا 16 مئی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 لاک ڈاؤن کے دوران صوبہ میں سیاحتی مقامات مکمل طور پر بند ہوں گے البتہ لاک ڈاؤن کے دوران کارگو سروس اور کاروباری ترسیل جاری رہے گی جب کہ  عید پر گھر جانیوالوں کیلئے ہفتہ، اتوار پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے اپیل کی کہ عوام عید سادگی اور چھٹیاں اپنے گھروں پر منائیں، وزرا، منتخب نمائندے عید پر لوگوں سے ملنے سے گریز کریں۔

صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا ہے کہ  8 سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا، گراسری،  ڈیری،  ادویات کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، لاک ڈاؤن کے دوران تمام سیاحتی مراکز بند رہیں گے۔