ولی عہد ابوظبی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، دوطرفہ سٹریٹجیک تعلقات پر زورت

329

جدہ: ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے جدہ میں ملاقات کی  اور اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تزویراتی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے عرب ، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں بات چیت کی جبکہ شیخ محمد بن زاید نے جاری بیان میں کہا ہےکہ میں نے اپنے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات میں تزویراتی تعلقات اور مشترکہ مقاصد کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ  ہم نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں بھی بات چیت کی ہے اور اپنے خطے میں استحکام کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پرغورکیا ہے۔