سول ایوی ایشن کے واجبات پی آئی اے مسافروں سے لیے جائیں گے

341

سول ایوی ایشن نے قومی ایئرلائن  کے واجبات مسافروں سے نکلوانے کی تیاری کر لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی جانب سے اربوں روپت کی عدم ادائیگی کے معاملے پر مسافروں سے چارجز براہ راست وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں مراسلہ جاری کر کے فیصلہ سے آگاہ کیا گیا ہے۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ  چارجز سمیت دیگر واجب الادا رقم کی مالیت 125 ارب سے زائد ہے اور  براہ راست وصولی کا فیصلہ سی اے اے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ۔ ترجمان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔