مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 کشمیری شہید

376

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، ضلع شو پیاں میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

غاصب فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے کانی گام میں سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ میڈیا کے نمائندوں کو بھی علاقے سے دور رکھا گیا۔ دوسری طرف کشمیری عوام نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔