پنجاب 150سال سے سندھ کا پانی چوری کررہاہے،ایاز لطیف پلیجو

265

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ پنجاب 150سال سے سندھ دریا کا پانی چوری کررہا ہے ،چشمہ، جہلم‘ تونسا‘ تھل کینال پانی پر ڈاکہ زنی کے لیے بنائے گئے ہیں جن کے ذریعے سندھ کاپانی چوری کیاجارہاہے،
دریائے سندھ کے کنارے آباد لاکھوں کی آبادی برباد ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے حصہ کا پانی نہ چھوڑ کر سندھ کا معاشی قتل عام کیاجارہاہے سندھ کی لاکھوں ایکٹر زمین کو بنجر بنایاجارہاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عالمی قوانین کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم نہ ہونا افسوسناک عمل ہے ،بدین‘ سجاول‘ ٹنڈو محمد خان‘ ٹھٹھہ‘ عمر کوٹ کے آباد گاروں کو فوری طو رپر پانی دیاجائے وفاق سندھ کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بند کرے۔