آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط ہوںگی، مولابخش چانڈیو

163

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں کہاکہ جو کل تک واحد چوائس تھے وہ اب دھمکیوں پر کیوں اتر آئے ہیں،سلیکٹڈ وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں کسے دے رہے پیں؟ پیپلز پارٹی اور دیگر حزب اختلاف جماعتیں تو کبھی ان دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوئیں،عمران خان کل الیکشن کروائیں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ خان صاحب کا جو حشر چاروں صوبوں کے ضمنی انتخابات میںہوا آئندہ اس سے بھی برا حال ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اندر سے کھوکھلے ہو چکے ہیں اب گیدبھبکیاں دے رہے ہیںذرا قوم کو کھل کر تو بتائیں کہ دھمکیوں میں آپ کا مخاطب کون ہے؟خان صاحب اندر ہی اندر کس سے لڑ رہے ہیں؟ کھل کر بات کریں؟قوم حقیقت جان چکی ہے۔