باجی فردوس نے اپنی تربیت کا مظاہرہ کیا،عظمیٰ بخاری

134

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کی منظوری کے بغیر قانون سازی کی کوئی اہمیت نہیں، اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دیے ہیں۔ پرائیویٹ رکن ڈے پر قانون سازی کی گئی پہلے بھی لوکل باڈیز کو آئوٹ آف ٹرن سے لایاگیا۔بے جمالوں کی زبان بدتمیزی کی زبان ہے۔ بی جمالوں اس کو کہتے کرپشن کے الزامات ہوں اگر پی ٹی آئی کا پٹا ڈال کر ذلیل کرکے حکومت پنجاب میں ملازمت دی جائے اسے بی جمالوں کہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں لیگی رکن حنا پرویز بٹ کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا باجی فردوس نے اپنی تربیت کا مظاہرہ کیا۔ وہ خاتون جو حلقے سے بار بار مسترد ہوتی ہے ہمیں سمجھائی آئی ہے۔باجی میں ہمت نہیں لوکل گورنمنٹ کا الیکشن کروا دے۔پنجاب حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دے رہی۔اس ہائوس میں دونمبرحکومت نے پرانی تاریخوں میں بل پاس کروائے ۔ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی موجود ہی نہیں ہم نے تو استعفے دے دئیے ہیں۔ پنجاب کی اسمبلی آرڈیننس پر چل رہی ہے ساٹھ آرڈیننس جاری کئے گئے۔ ڈاکٹرز کے پاس جاکر ذہنی حالت کی ادویات تبدیل کروائیں۔ اپنا انجام دیکھو 249 میں پی ٹی آئی کا پانچواں نمبر ہے خوشاب میں بی بی پریشان نہ ہوں ٹرن آئوٹ کے پیچھے نہ چھپیں رزلٹ اچھا ہی آئے گا۔