کوہستان، ایمبولینس کھائی میں جاگری،8افراد جاں بحق

144

کوہستان (اے پی پی) کوہستان کے علاقے لوئر پٹن کے قریب ایمبولینس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔بدھ کے روز میت لے کر سوات جانے والی ایمبولینس لوئر پٹن کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خان بہادر، فردوس، بہارا، بی بی حاکم، 10سالہ نورالحق،ایک سالہ بچی،2سالہ حمزہ اورپھوش موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور ریسیکو122کی ٹیموں نے تمام جاں بحق افراد کی نعشیں کھائی سے نکال لی ہیں۔