خصوصی افراد کو جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں، اسد قیصر

237

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خصوصی افراد کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر خصوصی افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت خصوصی افراد کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں خصوصی افراد کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ واش رومز تعمیر کیے جائیں گے۔ پارلیمنٹ میں خصوصی افراد کی رسائی کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لیے کوشاں ہے، خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے فلاحی تنظیم کورٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، خصوصی افراد کو کار آمد شہری بنانے کے لیے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہو گا،اسد قیصر نے کہا خصوصی افراد کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔