لیاری فٹبال ٹورنامنٹ حمزہ 63ٹیم نے جیت لیا

258

کراچی (اسٹاف رپورٹر)علی محمد محلہ کلری گرائونڈ میں کھیلے جانے والے آل لیاری رمضان المبارک ڈی گول چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ شائقین فٹبال کی ایک بہت بڑی تعداد کی موجودگی میں گذشتہ شب کلری محمد ن اور حمزہ 63 کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔اس شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم این اے عندالشکور شاد اور خالد رائے تھے جن کا گرائونڈ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جبکہ اس موقع پر حیدری بلوچ فٹبال کلب کے چیئرمین حسین بخش بلوچ، وائس چیئرمین دلمراد عیدو، جنرل سیکریٹری نادل فیروز، کوچ قاسم سومارودیگرموجود تھے۔ دوسرے ہاف میں بھی کھیل کا انداز بڑا جاراحانہ تھا اور دوسرے ہاف کے ابتدائی لمحات میں حمزہ 63 کی جانب سے عباس علی نے گول کے ذریعے ایک گول کی برتری دلادی،محمدن کی جانب سے آدم نے ایک گول کے ذریعے برتری ختم کردی، میچ اپنے مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہا ،جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پانچ منٹ کا اضافی وقت دیا گیا لیکن اس کے باوجود اس میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ بالآخر میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پینلٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس کے نتیجے میں حمزہ 63 نے ایک کے مقابلے میں 2 گول سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کرلیا۔