مانچسٹر سٹی پہلی مرتبہ یوئیفا چمپئنز لیگ کے فائنل میں داخل

265
مانچسٹر : یوئیفا لیگ سیمی فائنلز لیگ میں پیرس سینٹ جرمین اورمانچسٹر سٹی کے درمیان کھیل کا منظر

مانچیسٹر(جسارت نیوز)مانچیسٹر سٹی نے سیمی فائنلز لیگ کے دوسرے میچ میں پیرس سینٹ جرمین کو 2-0سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یوئیفا چمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول ریاض مہریز نے کیے۔ بدھ کو اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنلز لیگ کے دوسرے میچ میں انگلش کلب مانچیسٹر سٹی نے پیرس سینٹ جرمین کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-0سے شکست دی۔ ریاض مہریز نے 11ویں منٹ میں گول کر کے مانچیسٹر سٹی کو برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی مانچیسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 63 ویں منٹ میں ریاض مہریز نے فل فوڈین کے پاس پر دوسرا گول کر دیا۔ پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم مانچیسٹر سٹی کے مضبوط دفاع کے سامنے بے بس نظر آئی اور کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔ واضح رہے کہ لیگ کے پہلے میچ میں مانچیسٹر سٹی نے فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا تھا، اس طرح مانچیسٹر سٹی نے 1-4 کی مجموعی برتری کے ساتھ پہلی بار چمپئنز لیگ کے فائنل کیلیے کوالیفائی ہے۔