صنعتکار برادری کا’’ بینظیر مزدور کارڈ‘‘ کے اجراء کا خیرمقدم

291

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے سندھ حکومت کی جانب سے ’’بینظیر مزدور کارڈ‘‘ کے اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صنعتکار برادری کی جانب سے اس اقدام کو سراہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مزدور کارڈ جیسی سہولت کی ایک عرصے سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی کیونکہ مزدوروں اور ورکرز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ماضی میں کوئی خاص اقدامات دیکھنے میں نہیںآئے تاہم سندھ حکومت کی حالیہ متعارف کرائی گئے ’’بینظیر مزدور کارڈ‘‘ اسکیم پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد سے مزدوروں،فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرز کو صحت ، تعلیم، شادی گرانٹ، مالی اعانت، وظائف جیسی سہولیات میسر آسکیں گے۔نکاٹی کے صدرنے کہاکہ بزنس کمیونٹی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرمحنت سندھ سعید غنی کی کاوششیں کو سراہتی ہے جنہوں نے یہ شاندار کام کیا۔