پاکستان میں اکاؤنٹیسی کے پیشے کے لیے آئندہ دہائی تابناک ہے

141

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اکاؤنٹنسی کے شعبے سے وابستہ جنریشن زیڈکے پیشہ ور افراد اور اْن کے آجرین کے لیے آئندہ دہائی تابناک اور مواقع سے بھر پور ہے۔ یہ بات دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس(آئی ایف اے سی)کی حالیہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے جو ’’گراؤنڈ بریکرز: جنریشن زیڈ اینڈ دی فیوچر آف اکاؤنٹنسی‘‘ کے عنوان سے شائع ہو ئی ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے 495نوجوان پیشہ ور اکاؤنٹنٹس سمیت عالمی سطح پر 18سے 25 سال کی عمر کے 9,000 سے زائدپیشہ ور اکاؤنٹنٹس کے سروے پر مشتمل یہ رپورٹ آئندہ نسل کے نوجوان افراد کی اْمنگوں اور اندیشوں پر نئی سرے سے روشنی ڈالتی ہے اور ساتھ ہی اْنھیں اور آجرین کو مساوی طور پر روزگار کے بارے میں مشورہ بھی فراہم کرتی ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 58فیصد شرکاء میں اکاؤنٹنسی کے بارے میں مثبت تاثر پایا جاتا ہے اور یہ کیریئر کے لیے پرکشش مواقع پیش کرتی ہے۔