پاکستان اسٹاک100 انڈیکس میں مزید380پوائنٹس کے اضافہ

290

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے روزبدھ کو بھی کاروبار حصص میںتیزی کا رجحان برقرار رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس مزید380.02پوائنٹس کے اضافے سے 44943.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 61.34 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 21 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد بڑھ گئی اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت17.32فی صدزائد رہا۔ بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور کرونا کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ ہونے اور کئی روز تک جاری رہنے والی مندی کے باعث سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 45172پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔