اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 153.20روپے ہوگئی

149

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت بدھ کو انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں مزید 20پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے کی کمی سے153.20روپے سے گھٹ کر 153 روپے اور قیمت فروخت153.30 روپے سے گھٹ کر153.10روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے153.50روپے سے گھٹ کر 153.20 روپے اور قیمت فروخت 153.90 روپے سے گھٹ کر153.50روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید183.50روپے سے گھٹ کر 182روپے اور قیمت فروخت 185.50 روپے سے گھٹ کر183.80روپے ہوگئی۔