زمبابوے کیخلاف دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا،قومی ٹیم کی بھرپورپریکٹس

437
ہرارے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کررہے ہیں

ہرارے(جسارت نیوز)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے ہرارے اسپورٹس کلب میں شروع ہو گا۔ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو بآسانی اننگز اور 116رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ زمبابوے کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض برینڈن ٹیلر انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم اس سے قبل تین ٹی20میچوں کی سیریز میں میزبان زمبابوے کو 2-1سے شکست دے چکی ہے۔