افغانستان :دھماکے میں ضلعی پولیس سربراہ ہلاک

317

کابل(اے پی پی)افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا کے ضلع سر ہوازہ میں پولیس کی گاڑی دھماکے کی زد میں آنے سے ضلعی پولیس سربراہ ہلاک اور 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز صوبائی پولیس کے ترجمان شاہ محمد آرائیں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس وین کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ضلعی سربراہ ہلاک اور 2اہلکارزخمی ہوگئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ طالبان نے رات گئے ضلع کے دیوان بابا کے علاقے میں چوکیوں پر بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا جو ایک سے 2گھنٹے جاری رہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی پولیس سربراہ جمعہ خان اس مزاحمتی کارروائی کی قیادت کر رہے تھے لیکن ان کی وین میں دھماکا ہونے کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق اور 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس نے تصدیق کی کہ صبح سویرے دارالحکومت کابل کے باہر ہیلتھ ورکرز کی ایک منی بس میں ایک اور دھماکا ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ۔