خوشاب کے عوام ووٹ کا درست استعمال کریں‘ شہباز شریف

185

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ اہل خوشاب سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے آئینی حق کا قومی جذبے، سمجھداری اور سوچ سے استعمال کریں ،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب کی ترقی کو ووٹ دیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک وارث کلو مرحوم کے باصلاحیت بیٹے ملک معظم کلو کو ووٹ دیں ۔ڈسکہ والے جذبے سے خوشاب کے عوام گھروں سے نکلیں اورشیر پر مہر لگائیں ۔الیکشن کمیشن خوشاب الیکشن میں بے ضابطگیوں کی روک تھام اور شفافیت ک تقاضے یقینی بنائے۔ ان شاء اللہ خوشاب کے عوام بھی مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی کے خلاف ووٹ دیں گے۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر کورونا سے بچا کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ووٹرز اور پولنگ پر مامور عملہ کی زندگیاں محفوظ رہیں۔ ووٹرز سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ ووٹ کا آئینی حق استعمال کرنے کے ساتھ کورونا سے بچا کی احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں۔