وزیر اعظم کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے

111

اسلام آباد ( آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کل 7 مئی کو سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی ولی عہد اور مذہبی و سیاسی قیادت سمیت پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے سعودی عرب روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب تعلقات ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیں، موجودہ حکومت کا ویڑن اور سوچ واضح ہے ، تجارت،معیشت ، اقتصاد، سیاحت و ثقافت ،دینی امور میں تعاون بڑھایا جائے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ جسم اور روح کی طرح ہے، پاکستان سعودی عرب کا امن ، سلامتی و استحکام ، دفاع ایک ہے، پاکستانی قیادت واضح کر چکی ارض حرمین شریفین کی سلامتی پر سمجھوتا ممکن نہیں۔