انعامی بانڈز پرپابندی کا معاملہ‘ درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

100

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے قرعہ اندازی سے 2روزقبل ساڑھے 7 ہزار روپے والے انعامی بانڈز پرپابندی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حاجی آصف سمیت
2 افراد کی درخواست پر سماعت کی،جس میں ساڑھے7 ہزار والے انعامی بانڈز پر پابندی کو چیلنج کیا گیا۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ2مئی 2021 ء کو ساڑھے7 ہزار والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ہونا تھی لیکن حکومت کی جانب سے اس پر پابندی لگا دی گئی۔وکیل نے استدعا کی کہ ساڑھے7ہزار والے انعامی بانڈز کی خرید و فروخت پر پابندی کالعدم قرار دی جائے۔