سندھ حکومت کا بیمار اور معذور افراد کو گھر پر ویکسین لگانے کا اعلان

121

کراچی (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت سندھ نے بیمار اور معذور افراد کو ان کے گھروں میں ہی کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر کراچی اور حیدرآباد میں گھروں پر کورونا ویکسی نیشن شروع کی جا رہی ہے‘ گھروں میں ویکسی نیشن کے لیے موبائل ہیلپ لائن 9123 اور 1025 ہیں‘ لینڈ لائن نمبر 123-119-111-021 ہے‘ اس سے قبل لوگ کو اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیج کر اندراج کرا سکتے ہیں۔ سندھ کے پارلیمانی صحت کے سیکرٹری قاسم سومرو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گھروں سے رجسٹرڈ کیے گئے افراد کو کین سائیوفرم اور سینوفرم ویکسین لگائی جائے گی۔صوبائی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اب تک 6 لاکھ 1759کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔