حیدرآباد: آئسولیشن وارڈ سے کورونا میں مبتلا قیدی پولیس کو چکمہ دیکر فرار

180

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوہسار آئسولیش وارڈ سے کورونا وائرس میں مبتلا قیدی پولیس کو چکمہ دے کر ہتھکڑیوں سمیت اسپتال سے فرارہوگیا۔ سینٹرل جیل کا قیدی غلام ربانی کوہسار اسپتال میں زیر علاج تھاقیدی کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کی غفلت کے باعث قیدی فرار ہوگیادونوں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا مفرور قیدی کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔