207

سکھر( نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر صنعت، تجارت، اینٹی کرپشن و محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کورونا وبا کی وجہ سے درپیش مالی وسائل کے باوجود سندھ کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جبکہ اس وقت کورونا وبا کی تیسری لہر خطرناک سطح پر آ چکی ہے ہم اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ درپیش خطرناک صورتحال کو دیکھ کر ہم سب کو احتیاط کے ساتھ اس وبا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ پنوعاقل سمیت گھوٹکی کے مختلف گاؤ ںکا دورہ اور مختلف مقامات پر تعزیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے یونین کونسل بیرری کے ولیج الھڈنو کلادی پہنچ کر سردار بگن خان کلادی،گھوٹکی سٹی میں قربان چاچڑ، نصیر احمد چاچڑ، سردار پٹھان خان کولاچی، کمن خان بھٹو سے ان کے عزیزوں کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی جبکہ انہوں نے گھوٹکی کی یونین کونسل رک کے ولیج تاج محمد خان رک میں سردار خادم حسین خان ، میر خان رک، یونین کونسل محمد پور کے ولیج مولودی شریف میں سید بسم اللہ شاہ کے ساتھ ان کے والد سید والی شاہ کے انتقال پر، فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے پنوعاقل میں دادلو پہنچ کر ظفر دھاریجو، اور ولیج جانن خان کورائی میں عارف کورائی کے ساتھ ان کے والد کے انتقال پر، ولیج محمد علی ھکڑو میں محمد ھاشم ھکڑو کی خوشدامن کے انتقال اور ڈاکٹر نثار احمد ھکڑو ولیج کوڑو خان لانگاھ میں مکنو خان لانگاہ کے ساتھ ان کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی۔مختلف مقامات پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا دیوالیہ ہوچکا ہے اور مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے جس کی وجہ سے ضمنی انتخابات میں پاکستانی عوام موجودہ وفاقی حکومت سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیںجام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سندھ ملکی معیشت کا پہیہ چلا رہا ہے گیس ، کوئلہ ودیگر معدنیاتی وسائل پر سندھ حکومت بخوبی کام کر رہی ہے جس سے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر ہو رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کی ہدایات پر چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں کابینہ کے تمام اراکین دن رات اپنے لوگوں کے درمیاں موجود ہیں اور کام کر رہے ہیں۔