ایم اے انگلش کرنے کے باوجود سرکاری نوکری نہیں ملی، شوکت بلوچ

168

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ضلع کشمور کے تعلقہ کندھکوٹ دولتپور کے مکین معذور شوکت علی بلوچ کا نوکری کے لیے احتجاج۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم ایم اے انگلش کرنے کے باوجود بھی ابھی تک نوکری نہیں ملی، اس لیے اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ معذور شوکت علی بلوچ کا سندھ حکومت وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، چیئرمین بلاول زرداری اور دیگر حکام سے مطالبہ ہے کہ اس کو معذور کوٹے سے نوکری دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور ہونے کے باوجود میں نے ہمت نہیں ہاری اور تعلیم پوسٹ گریجویشن انگلش تک حاصل کی۔ اس آسرے پر کہ کسی ادارے میں معذور کوٹے پر نوکری مل جائیگی اور اپنے بزرگ والدین اور خاندان کا سہارا بن جائوں گا۔ میں نے ہر محکمے میں نوکری کے لیے اپلائی کیا لیکن میری کوئی سننے والا نہیں ہے۔ جس دفتر میں جاتا ہوں وہاں سے دھکے دے کر نکال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ معذور کوٹے پر سرکاری نوکری دی جائے۔