ایس ایچ او بیلہ کی منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائی

81

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نمی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی جانے والے ایک کار گاڑی سے دو کلو اعلیٰ کی کرسٹار برآمد ملزم گرفتار گاڑی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہیٰ مستوئی کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت پر اے ایس پی اوتھل بیلہ سرکل کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی کی نگرانی میں ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو نے اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ اے ایس آئی اکبر رونجھو،اے ایس آئی سید لطیف شاہ،اے ایس آئی محمد شریف چنہ،کانسٹیبلان سجاد رونجھو،انور امین رونجھو،قادر بخش بلوچ،جاوید مقبول و دیگر کے ہمراہ نمی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار نمبر AA/348 کو روک کر چیک کیا تو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 2 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹار منشیات برآمد کرکے ڈرائیور ملزم محمد صادق ولد محمد اسماعیل سکنہ خاران کو گرفتار کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیلہ شہر کی سرزمین جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے لیئے تنگ کرکے رکھ کردی ہے جرائم اور منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔