سکھر ،جماعت اسلامی زون غریب آباد کے تحت افطارپارٹی

114

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی زون غریب آباد کے تحت پاک کالونی میں دعوت افطار منعقد ہوئی،امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ مولانا سلطان لاشاری نے اظہار خیالات کیا۔ناظم زون نبیل طارق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی زون بن قاسم کے تحت حلقہ شالیمار میں ناظم زون سرفراز احمد صدیقی کی جانب سے دعوت افطار منعقد ہوئی، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سکھر محمد سہیل قریشی بھی شریک ہوئے ۔