پنگریو اور گردونواح میں ہلکی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

148

پنگریو( نمائیندہ جسارت)پنگریو اورگردونواح کے علاقوں میں بدھ کے روزپڑنے والی شدیدگرمی اورحبس کے بعد ہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت کم ہوگئی اورموسم خوشگوارہوگیاہلکی بارش کے باعث شدیدخشک سالی کے شکارضلع بدین میں سوکھتی فصلوں کوعارضی سہارامل گیا ہے اور پھٹی،مرچ اورگنے کی فصلیں مکمل طورپرسوکھنے سے بچ گئی ہیں جس کی وجہ سے کاشتکاروں کے چہروں پراس ہلکی بارش کے باعث رونق آگئی ہے۔