جھڈو ،رفیق فائونڈیشن کی جانب سے مستحقین میں رمضان راشن کی تقسیم

334

جھڈو(نمائندہ جسارت) رفیق فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جھڈو کے نواحی گاوں مصری خان گرگیج نزد سلور موری میں 50ضرورت مند خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم کیاگیا۔اس موقع پر رفیق فاؤنڈیشن کے منیر احمد اور محمد نوید الخدمت فاؤنڈیشن جھڈو کے صدر اظہر جمیل آرائیں اور مولانا خالد بلیدی بھی موجود تھے۔رفیق فاؤنڈیشن کے رہنما منیر احمد نے کہاکہ رفیق فاؤنڈیشن نے سندھ بھر کے دور دراز کے علاقوں میں سیکڑوں مساجد تعمیر کروائی ہیں ان تمام مساجد میں رمضان راش تقسیم کیاگیاہے۔