اسلامی نظام کا قیام امن و سلامتی کیلیے ضروری ہے ، علامہ حزب اللہ جکھرو

153

سکھر( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری، جمعیت اتحاد العلما سندھ کے رہنما علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کا قیام امن و سلامتی کیلئے اہم ضرورت ہے، اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم ہونے سے زمین جنت کا ٹکرا بن جائے گی۔سکھر میں شیخ محلہ گل بیگ شیخ میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقامت دین کیلئے جدو جہد ہمارا فرض ہے، دنیا کے مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے۔ جماعت اسلامی اسلامی نظام کے قیام کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں جدوجہد کا عزم و عہد کیا جائے اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیا جائے۔امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ امیر سکھر بھی موجود تھے ۔