عیسیٰ نگری میں بچی سے زیادتی کا ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

131

کراچی( اسٹاف رپورٹر)عیسیٰ نگری میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ۔ عدالت نے3 روز کے لیے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔کراچی کی مقامی عدالت میں بچی سے زیادتی کے کیس کے ملزم محمد عامر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے3روز کے لیے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ تفتیشی افسر کا کہناتھا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے ریمانڈ دیا جائے ،پی آئی بی کالونی عیسیٰ نگری گلی نمبر 6 میں بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،گرفتار ملزم متاثرہ بچی کے پڑوس میں رہائش پذیر ہے، متاثرہ بچی ملزم کے گھر ٹیوشن کے لیے جاتی تھی۔