وزیر اعلیٰ سندھ کورونا کے سفیر بن چکے ہیں، حلیم عادل شیخ

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا کے سفیر بن چکے ہیں، صرف عوام کو بھاشن دینے ہیں سندھ میں کورونا وبا سے بچنے کے لیے اسپتالوں میں کوئی بھی انتظامات موجود نہیں ہیں۔اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ فواد چودھری نے آکسیجن سلنڈر اور ویکسین بنانے کی طرف قدم بڑھایا جبکہ مراد علی شاہ نے ویکسین اور آکسیجن بیچنے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ سندھ حکومت کی نااہلی کی نشاندہی کرنے والوں پر درباری آگ بگولا ہوجاتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ بتائیں وہ ہر ہفتے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کیوں کرتے ہیں، مراد علی شاہ کیا تمغے لینے جاتے ہیں یا اپنی کرپشن کا حساب دینے اسلام آباد جاتے ہیں؟۔ سندھ میں مارکیٹیں بازار ہر جگہ ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، پولیس دکانداروں اور ریڑھی والوں سے سندھ حکومت کے لیے بھتہ جمع کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو جہاز نظر آگیا لیکن اپنے صوبے میں بازار اور جلوس نظر نہیں آئے، سندھ میں ویکسین سیاسی مافیا اور خاندانوں کو لگانے کا سلسلہ جاری ہے، پی پی ویکسین پر بھی اپنے کسی لیڈر کی تصویر لگانے کی کوشش میں ہے، کورونا ریلیف فنڈ سے شادیاں اور افطاریاں کی جارہی ہیں۔ صوبے بھر کی اسپتالوں میں کورونا علاج کے لیے کوئی سہولت موجود نہیں۔وفاق کے اقدامات پر دنیا بھر نے اقدامات کو سراہا۔ وفاقی حکومت پورے ملک کی عوام کو مفت میں ویکسین فراہم کررہی ہے۔