این اے 249‘ دوبارہ گنتی کے فیصلے پر حیرت ہوئی‘وزیراعلیٰ سندھ

157

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے این اے 249میں دوبارہ گنتی کرانے کے فیصلے پر حیرت ہوئی۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 249 الیکشن میں دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں تھی‘الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ ہم نے تسلیم کیا ہے جبکہ دوبارہ گنتی کو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیا تھا‘2017ء میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات کی گئی تھی لیکن جب تک ہم سیاسی بیانات سے آگے نہیں جائیں گے تو ترقی نہیں کریں گے۔