تُرک صدر اردوان کا سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے رابطہ

206

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ تُرکی کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا کہ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران ملکی تعلقات پر غور کیا۔ اس موقع پر صدر اردوان نے شب قدر اور عید الفطر کی مناسبت سے شاہ سلمان کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران دو طرفہ معاملات اور تعاون کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تُرک صدر نے سعودی فرماں روا سے 21 نومبر 2020 ء کو ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔