ترکی اور مصر کے تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کا آغاز

186
قاہرہ: ترکی اور مصر کے نمایندے تعلقات کی بحالی سے متعلق مذاکرات کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی اور مصر کے درمیان سیاسی مشاورت کے لیے نائب وزیر خارجہ سیدات اونال کی زیر قیادت میں وفد قاہرہ پہنچ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق تُرک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ وفد اپنے 2روزہ دورے کے دوران دونوںممالک کے درمیان تعلقات بحالی کے لیے اقدامات پر غور کرے گا۔ مصر کی جانب سے مذاکرات میں وفد شریک ہوگا،جس کی قیادت نائب وزیر خارجہ حمدی سناد لوزا کریں گے۔ یاد رہے کہ تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے 15 اپریل کو بتایا تھا کہ ترکی اور مصر کے درمیان وزارت خارجہ کی رابطہ کاری کے باعث مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔