عراق میں امریکی ائربیس عین الاسد پر ایک اور راکٹ حملہ

120

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں امریکار اور اس کی اتحادی فوج کے زیراستعمال عین الاسد ائربیس پر ایک بار پھر راکٹ داغ دیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے جاری بیان میں مغربی صوبے الانبار میں واقع ہوائی اڈے پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکا عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتا ہے۔ کارروائی کے بعد کسی گروہ نے ذمے داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ عین الاسد ائربیس کو پہلے بھی راکٹ حملوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ امریکی فوج کے زیراستعمال فوجی اڈے پر چند روز کے دوران میں یہ تیسراحملہ ہے۔