فضائی آلودگی دماغی صحت کے لیے بھی مضر ثابت

246

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ہونے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی انسانی جسم کے ساتھ دماغ کے لیے بھی انتہائی مضر ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ محض چند ہفتے کی فضائی آلودگی بھی دماغی کارکردگی کو متاثر کرسکتی ہے۔ طبی جریدے جرنل نیچر ایجنگ کی رپورٹ میں جنگلات میں آتشزدگی، اسموگ، سگریٹ کے دھویں، کوئلے پر کھانا پکانے اور ٹریفک جام میں پھنسنے سے فضائی آلودگی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ ماہرین نے بوسٹن سے تعلق رکھنے والے 954 معمر افراد کی دماغی کارکردگی اور ہوا میں موجود آلودگی کے ننھے ذرات کے اثرات کا موازنہ کیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ مختصرمدت کے لیے فضائی آلودگی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔