خودکشی ، حادثات اور پر تشدد واقعات میں 8 افراد جاں بحق

91

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بدھ کو شہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں 8افراد جاںبحق اور2 زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں خودکشی کرنے والا24 سالہ نوجوان اورزخمیوں میں پولیس کانسٹیبل شامل ہے، تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں واقع رہائشی عمارت بحریہ ٹاؤن ٹاور نمبر 2 کے فلیٹ نمبر 83سے 45سالہ تجمل مقبول کاظمی ولد مقبول کاظمی کی 2روز پرانی لاش برآمد ہوئی،مقتول کو بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا،محمود آباد 5نمبر میں ایک گھر سے 24سالہ ریاض ولد فیروز کی لاش برآمد ہوئی جس کی موت گلے میں پڑے پھندے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ متوفی کے اہل خانہ کے مطابق اس نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ کی خود کشی سمیت ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی شیرشاہ میں میزان بینک کے سامنے تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر ایک 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔پاکستان بازار کے تھانے شعبہ آئی ٹی میں تعینات پولیس کانسٹیبل ایم حماد ولد ایم عرفان اورنگی ٹائون اسلام چوک پر مسجد طیبہ کے سامنے ہونے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگیا ۔ لانڈھی پروسیسنگ زون میں واقع ایک دفتر سے 58سالہ حنیف ولد عثمان حسین کی لاش برآمد ہوئی جو دفتر کاہی ملازم تھا۔کورنگی ابراہیم حیدری میں دکھہ نمبر نوکے قریب 30سالہ کریم ولد جعفر سمندر میں ڈوب گیا،بلدیہ سیکٹر14-A میں رہائش پذیر 55سالہ خادم حسین ولد نواب الدین گھرمیں کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گیا، اسٹیل ٹائون چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میںایک 35سالہ شخص جاں بحق اور2 3سالہ شخص زخمی ہوگیا، اسٹیل ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیاجہاں زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے رات گئے تک دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی تھی ۔