عدالت نے کورونا ایس او پیز کیخلاف درخواست مستردکردی

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان کے مہینے میں کورونا ایس او پیز کے خلاف درخواست پر سماعت ‘عدالت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ماہ رمضان میں کورونا ایس او پیز کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مذہبی مہینے میں یہ غیر شرعی ایس او پیز ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ ایس او پیز بن چکے ہیں عمل درآمد ہو رہا ہے یا نہیں یہ بتاؤ، درخواست گزار کاکہناتھا کہ رمضان میں اعتکاف، تراویح پر پابندی ختم کی جائیں، محکمہ داخلہ کی جانب سے ایس او پیز عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔