سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ، عاصم سلیم باجوہ

394
کراچی چیمبر کے صدر شارق ووہرا سی پیک کے سربراہ عاصم سلیم باجوہ کو شیلڈ پیش کر رہا ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں متعدد توانائی اور روڈ کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ، بہت سے منصوبے اس وقت رواں دواں ہیں ، چین کے ساتھ باہمی منسلک ہونے کا عمل 1958 سے جاری ہے، بیلٹ اینڈ روڈ میں سی پیک ایک فلیگ شپ ہے ، پشاور سے کراچی تک سکھر حیدرآباد سڑک رہ گئی ہے ، سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام جلد شروع ہوگا ، سندھ اور بلوچستان میں متعدد سڑکوں پر کام جاری ہے ، ڈھائی سے تین سال میں سڑکیں مکمل ہونگی ، مغربی روٹ مکمل ہوگا تو غربت میں کمی ہوگی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر صدر کراچی چیمبر شارق وہرہ اور چیئرمین بی ایم جی زبیرموتی والا نے بھی خطاب کیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آج خوشی ہورہی ہے کی کراچی ایوان تجارت و صنعت میں موجود ہوں،، سی پیک کے بارے میں قوم کو بہت سی باتیں بتانا ہیں، سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے، سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی،، پاکستان 40 سال دہشت گردی کی جنگ کا مرکز رہا، پاکستان کے انفراسٹرکچر کا نقصان ہوا، ہم 40 سال جنگ کے بعد اپنے بل بوتے پر آگے بڑھنے کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر وزیر اعظم پاکستان کا سی پیک پر بہت فوکس ہے، رشکئی اکنامک زون میں ایک ہزار ایکٹر ہے جبکہ زمین دو ہزار ایکٹر ہے۔